Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے، خسرو بختیار

Now Reading:

سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے، خسرو بختیار
Khusro Bakhtiar Press Conference

پاک چین مشترکہ تعاون کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چین کے 100 سے زاید مندوبین نے سی سی میں شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے اجلس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے متعلق آج  پیش رفت ہوئی ہے، سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے۔

خسرو بختیار نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کا روڈ میپ طے کیا جاچکا ہے، اجلاس میں دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پر جلد تکمیل پر بھی اتفاق کیا ہے جبکہ چین کے ساتھ توانائی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت 8ارب ڈالر کی ریفائنری کے قیام پر بات ہوئی جبکہ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کا سنگ بنیاد آئندہ چھ ماہ میں رکھنے پر اتفاق ہوا۔

خسرو بختیار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں سی پیک کے تین بڑے منصوبوں پر معاہدے ہوئے ہیں جبکہ چین کے ساتھ جاری منصوبوں میں کوئٹہ موٹروے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

Advertisement

وزیرمنصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی روٹ کے تحت کوئٹہ سے اسلام آباد روٹ کے حوالے سے اجلاس میں بریفنگ دی گئی جبکہ چین کےساتھ زراعت کے شعبہ کی ترقی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ وائس چیئرمین این ڈی آر سی نویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کی مشترکہ سربراہی کے لیے پاکستان کے دورہ پر ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وائس چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وائس چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ کی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان ن کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے اور سی پیک کی تکمیل پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین ہر دور کے بہترین تعلقات میں سی پیک کا کردار اہم ہوگا اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ کا دورہ انتہائی اہم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی مذمت
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا، محسن نقوی
خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ زون
پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز
کراچی میں غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر