Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

آسٹریلیا سے شکست،سوشل میڈیا پر سرفراز کو واپس بلانے کی آوازیں بلند

Misbah- Sarfraz- Twitter TREND

آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی میں شکست   کے  بعد  سوشل میڈیا سابق کپتان سرفرازاحمد کو واپس بلانے کی  آوازین بلند ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں  قومی کرکٹ ٹیم کی بد ترین شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہیڈ کوچ مصبا ح الحق پر آگ بگولہ ہوگئے۔

 عوام کو سابق کپتان سرفراز احمد کی یاد ستانے لگی،سرفراز احمد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا، شائقین کا سرفرازاحمد کو واپس لانے اور مصبا ح الحق کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 صارفین نے کینگروز کے ہاتھو ں شکست پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نشانے پرلے لیا ۔

 کسی نے کہا اب ہوگئی تسلی ؟؟  تو کسی نے کہا کہ کیا کرلیا سرفراز کو نکال کر۔

https://twitter.com/FAliOfficial10/status/1191932807549005829

تو کسی نے لکھا کہ قومی ٹیم کی شکست سے ثابت ہوگیا کہ مسئلہ سرفراز میں نہیں ٹیم سلیکشن میں تھا۔

  ایک اور صارف نے لکھا کہ کوئی مصباح کو جگا کر بتادے کہ اگلے سال ورلڈکپ بھی کھیلنا ہے ۔

تو کسی نے مطالبہ کیا کہ مصباح الحق ناکام ہوگئے ،ہمیں مصباح کا بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ استعفی چاہیے۔

صارفین کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا  ہے کہ سرفراز کو بطور کپتان واپس لایا جائے ۔

متعلقہ خبریں