آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں حارث رؤف نے دو میچز میں اننگز کے اختتامی اوورز کے دوران اپنی باؤلنگ سے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اننگ کے ایک ایسے موقع پر جب بولرز کی پٹائی معمول کی بات ہے، حارث رؤف کی گیند پر صرف ایک باؤنڈری لگی۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیتھ اوورز اننگز کا سولہواں سے بیسواں اوور ہوتا ہے، عام طور پر اننگز کے اس حصے میں بولرز کی پٹائی ہونا معمول کی بات ہے مگر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دونوں میچز میں بیٹسمین کو بڑے شاٹس مارنے نہیں دیے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں حارث رؤف نے ڈیتھ اوورز میں 2، 2 اوورز کروائے اور دونوں میچز میں مجموعی طور پر صرف 23 رنز دیے جس میں ایک رن بائی اور ایک لیگ بائی کا ہے۔
ان ڈیتھ اوورز کے دوران حارث رؤف نے 4 وکٹیں لیں اور انہیں صرف ایک ہی باؤنڈری لگ سکی۔
24 جنوری 2020 کو حارث رؤف کا ڈیبیو ہوا تھا اور اس تاریخ سے اب تک صرف جنوبی افریقہ کے طبریز شمسی حارث سے زیادہ وکٹیں حاصل کرپائے ہیں، طبریز نے اس دورانیے میں 38 وکٹیں لی ہیں۔
حارث کی ان 33 وکٹوں میں 23 وکٹیں ڈیتھ اوورز میں آئیں۔
دائیں ہاتھ سے بولنگ کروانے والے حارث رؤف کا ڈیتھ اوورز میں اکانومی ریٹ 7.89 ہے جو ماہرین کے مطابق ٹی ٹوئنٹیز کے آخری اوورز میں ایک قابل قدر اکانومی ریٹ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News