آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل گھٹنے نہ ٹیکنے کے معاملے پر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے ٹوئٹر پر کوئنٹن ڈی کوک کا معافی نامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے رویے کی معذرت کی ہے۔
Quinton de Kock statement 📝 pic.twitter.com/Vtje9yUCO6
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 28, 2021
کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے معافی چاہتا ہوں، اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے اور دوسروں کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔
ڈی کوک نے کہا کہ میں نسل پرستی کے خلاف کھڑا ہونے کی اہمیت اور مثال قائم کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی ذمے داریوں کو سمجھتا ہوں مگر ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں گھٹنے نہیں ٹیکے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے کسی کو عزت نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ گھٹنے کے بل کھڑا ہونے کے بارے میں ہمیں میچ کی صبح اس وقت بتایا گیا جب ہم کھیلنے جارہے تھے۔
وکٹ کیپر نے معافی نامے میں کہا کہ اگر کسی کا دل دکھا ہے تو میں بہت معذرت کرتا ہوں، میرے لیے بلیک لائیوز کی بہت اہمیت ہے، میں نسل پرست نہیں ہوں۔
ڈی کوک کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنے سے بڑھ کر میرے لیے کوئی اور اچھی چیز نہیں ہوگی، اگر مجھے ٹیم میں رکھا جاتا ہے تو کھیلنے میں خوشی محسوس کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
