
بلا ول بھٹوذرداری نے کہا ہے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو انصاف نہ ملا تو عام آدمی کو کیسے مل سکتا ہے،عام آدمی کا عدلیہ سے اعتبار اٹھ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ملتان میں ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چئیر مین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹوذرداری کا کہنا تھا کہ آج 2019 میں ہم انصاف ، جمہوریت اور عدلیہ کے لئے سوچ رہے ہیں،وکلا اور بہادر ججز نے جمہوریت کے لئے مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔
چئیر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وکلاء اور بہادر ججز نے انصاف کی بالادستی کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا،میری والدہ نے عدلیہ کی بحالی کے لئے تحریک چلائی ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو انصاف نہ ملا تو عام آدمی کو کیسے مل سکتا ہے۔
بلا ول بھٹو کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں نیب کے ذریعے جمہوری قیادت کو نشانہ بنایا جارہا، آمر کے بنائے گئے نیب نے انصاف کا مذاق بنا رکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اپنا مقدمہ آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں، سابق صدر زرداری نے 10 سال پہلے سپریم کورٹ کو ایک پٹیشن بھیجی تھی، اسی ریفرنس کیلئے 10 سال بعد میں نے عدالتی دروازہ کھٹکھٹایا، شہید بینظیر بھٹو کو تو انصاف دیا جائے ، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو جمہوری آئین دیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان میں سیاسی انتقام کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیئے، نئے پاکستان میں بھی جعلی کیسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سابق صدر زرداری کو تمام کیسز میں باعزت بری کیا گیا، آج پھر سابق صدر زرداری جیل میں ہیں، پیپلزپارٹی کے لیے نئے قانون کیوں بنائے جاتے ہیں ؟۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بی بی کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا اور آج پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کیسز بھی پنڈی میں چلائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News