Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیموں اور شہد کا عرق کس حد تک فائدے مند؟

Now Reading:

لیموں اور شہد کا عرق کس حد تک فائدے مند؟

لیموں اور شہد کا استعمال بہت سے لوگ وزن کم کرنے کے لئے کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کس حد تک لیموں اور شہد کا مشروب فائدے مند ہے؟

اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیموں اور شہد میں قدرتی طور پر بہت سی بیماریوں کا علاج موجود ہے لیکن ایسے کوئی حقائق موصول نہیں ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوسکے کہ یہ واقعی وزن کم کرنے، جسم سے زہریلے مواد کا خاتمہ کرنے میں مدد گار ہوں۔

بہت سی منطق ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ لیموں اور شہد کا عرق فائدے مند قرار دیا گیا ہے لیکن اس میں کس حد تک حقیقت ہے معلوم کرتے ہیں۔

زہریلے مواد کا اخراج :

ایسے سائنسی شواہد موجود نہیں جس سے ثابت ہو کہ یہ مشروب جس سے زہریلے اخراج میں مددگار ہے۔

Advertisement

کیل مہاسوں سے نجات :

شہد کو براہ راست جلد پر لگانا اس مسئلے کے حوالے سے فائدہ مند ہوسکتا ہے، مگر ایسے شواہد موجود نہیں جن سے معلوم ہو کہ شہد اور لیموں کو پانی میں ملا کر پینا کیل مہاسوں کی روک تھام یا علاج میں مدد فراہم کرتا ہے۔

چربی گھلانا :

یہ دعویٰ بہت مقبول ہے کہ اس مشروب کا استعمال چربی کو گھلاتا ہے، مگر یہ درست نہیں، تاہم اس سے جسمانی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے جس کی وضاحت اوپر کی جاچکی ہے۔

دماغی کارکردگی میں اضافہ :

کچھ افراد دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ مشروب یاداشت کو بہتر یا دماغی افعال تیز کرتا ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی سائنسی شواہد سامنے نہیں آسکے ہیں۔

Advertisement

اس کو بنانا بہت آسان ہے، یعنی آدھے لیموں کا عرق ایک اور چائے کا چمچ خالص شہد گرم پانی میں ملائیں۔

اس مشروب کو زیادہ تر افراد گرم حالت میں ہی پیتے ہیں مگر اسے ٹھنڈا کرکے بھی پیا جاسکتا ہے۔

اس مشروب کو کسی بھی دن پیا جاسکتا ہے، سونے سے قبل پینے سے جسم کو سکون ملتا ہے جس سے اچھی نیند کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔

چونکہ اس میں لیموں کا عرق ہوتا ہے تو اسے پینے کے بعد کلی ضرور کرلیں تاکہ ایسڈ سے دانوں کی سطح کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر