Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان میچ: دبئی اسٹیڈیم میں بغیر ٹکٹ شائقین کی داخلے کی کوشش

Now Reading:

پاک افغان میچ: دبئی اسٹیڈیم میں بغیر ٹکٹ شائقین کی داخلے کی کوشش

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران ہزاروں افراد بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم آگئے جس کی وجہ سے کئی تماشائی ٹکٹ کے باوجود بھی گراؤنڈ میں نہ آسکے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایمریٹس کرکٹ سے بغیر ٹکٹ افغان شائقین کے داخلے کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی کا اعلامیہ کے مطابق دبئی میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کیلئے 16ہزار ٹکٹس جاری کیے گئے مگر ہزاروں کی تعداد میں بغیر ٹکٹ کے فینز نے اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی ۔
آئی سی سی نے اسٹیڈیم میں کنفرم ٹکٹ والے شائقین جنہیں داخلہ نہ ملا ان افراد کے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا بھی کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی نے بتایا کہ دبئی پولیس اور سیکیورٹی اسٹاف نے اسٹیڈیم کو محفوظ بنانے کیلئے 7 بجے دروازے بند کئے اور اسٹیڈیم کو محفوظ بنایا، کراوڈ کو منتشر کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کیلئے اضافی وسائل استعمال کیے۔

Advertisement
آئی سی سی نے کہا کہ اماراتی بورڈ مستقبل کیلئے گزشتہ روز کے واقعات کی مکمل چھان بین کرے۔
آئی سی سی نے مزید کہا کہ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کوشش ہوگی کہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
آئی سی سی، بی سی سی آئی اور ای سی بی ٹکٹ رکھنے والے شائقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں کنفرم ٹکٹ والے شائقین جنہیں داخلہ نہ ملا وہ افراد آئی سی سی رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر