Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

Now Reading:

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے 3 افراد پر مشتمل کمیٹی قائم کی، شاہ محمود قریشی،  اسد قیصر اور علی محمد خان اس کمیٹی میں شامل تھے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے کمیٹی پر اعتماد کیا، کمیٹی نے سنجیدگی سے اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک کی شوری کی جانب سے بھی سنجیدگی سے لیا گیا، جو معاہدہ طے پایا اس میں حافط سعد رضوی کا بھی تعاون حاصل ہے، یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہے، یہ حب الوطنی کی فتح ہے۔

معروف عالم دین کا کہنا ہے کہ حکومت اور مذہبی جماعت کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے نتیجے میں ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے، علی محمد خان کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی معاہدے کی نگرانی کرے گی، کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی۔

Advertisement

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ آئندہ ہفتے معاہدے کے نتائج سامنے آجائیں گے، فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدہ طے پاچکا ہے، تناؤ کی فضا میں جذبات کو قابو میں رکھنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آئیں گی، یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں پاکستان کی فتح ہے، کمیٹی کو اختیارات دینے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم ذمےداروں کی یقین دہانی پر آپکو یقین دلاتے ہیں، اس معاہدے پر عمل کیا جائے گا، سب کو معلوم ہے حکومت کے پاس طاقت اور ادارے ہوتے ہیں، کیا یہ حماقت نہیں کہ لوگوں کو یہ بات بتائی جائے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مذکرات کو ترجیح دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم میں ایک اضطراب کی کیفیت تھی، لوگوں کو زخمی ہوتے اور املاک کو نقصان پہنچتے دیکھا، تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے امن کا راستہ تلاش کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر