Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈبلیو ایچ او کی دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

ڈبلیو ایچ او کی دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں۔

عبد القیوم نیازی سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ پلیتھا ماہی پالا کی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر میں شعبہ صحت کی اپ گریڈیشن اور بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ نے آزاد کشمیر میں ہیلتھ سیکٹر میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ نے آزاد کشمیر کیلئے فوری طور 9 ایمبولینسز اور 6 گاڑیاں ویکسینیشن کیلئے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کنٹری ہیڈ پلیتھا ماہی پالا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے5  بی ایچ یو کیلئے طبی ساز و سامان بھی فراہم کریں گے  اور آزاد کشمیر میں ترجیحی بنیادوں پر 2 ویکسینیشن سینٹر بھی قائم کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے ڈبلیو ایچ او کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ایل او سی پر آباد ہے جہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ دو سالوں میں آزاد کشمیر کی عوام کو بے پناہ سماجی و معاشی مسائل کا سامنا ہے، آزاد کشمیر میں شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جہاں وسائل کی ضرورت ہے وہیں ٹیکنیکل تعاون درکار ہے۔

عبد القیوم نیازی نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں، آزاد کشمیر کے شعبہ صحت کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ڈبلیو ایچ او جیسے اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر