Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: گروپ ٹو میں پاکستان کی پہلی پوزیشن

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: گروپ ٹو میں پاکستان کی پہلی پوزیشن

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل کے دروازے پردستک دے چکی ہے۔
گرین ٹیم کا پہلا مقابلہ پاک بھارت کے درمیان ہوا، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم قائم کی تھی ،پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی۔
قومی ٹیم کا دوسرا مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا اس سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کی دوسری فتح اپنے نام کی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں تیسرا مقابلہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوا، قومی ٹیم نے اس مقابلے میں افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ ٹیبل پوائنٹ میں گروپ ٹو کی ٹیم افغانستان دوسرے اور نمیبیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement
دوسری جانب بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا دوسرا اہم میچ کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ گروپ ون کی ٹاپ ٹیم گروپ ٹو کی رنر ٹیم سےکھیلےگی جبکہ گروپ ٹو کی ٹاپ ٹیم گروپ ون کی رنر سے سیمی فائنل کھیلے گی۔
گروپ ون سے تمام ٹیموں نے تین تین میچز کھیل لئے، انگلینڈ تین فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقا کا دوسرا اور آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر