Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھونی کا ریکارڈ توڑنے والے افغان بیٹسمین کا ورلڈ کپ کے بیچوں بیچ ریٹائر منٹ کا اعلان

Now Reading:

دھونی کا ریکارڈ توڑنے والے افغان بیٹسمین کا ورلڈ کپ کے بیچوں بیچ ریٹائر منٹ کا اعلان

افغانستان کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان اصغر افغان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اصغر افغان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نمیبیاکے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ اصغر افغان نے 6ٹیسٹ ،114ون ڈے اور 74ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے۔

اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔

Advertisement

انہوں نے 52میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72میں سے 41میچز بحیثیت کپتان جیتے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اصغر افغان کی ریٹائر منٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان نمیبیا کے خلاف اپنا آخری ایک انٹرنیشنلز میچ کھیلیں گے۔

Advertisement

افغانستان بورڈ نے ایک پیغام میں کہا کہ ہم اصغر افغان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ملک کے لیے ان کی کافی خدمات ہیں جبکہ ان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نوجوان افغان کرکٹرز کو کافی محنت کرنا پڑے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر