
فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی پروگرام میں سابق فاسٹ بولرشعیب اختراورمیزبان نعمان نیازمیں تلخ کلامی کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔
ایم ڈی نے تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سے وفاقی وزیر اطلاعات کو آگاہ کیا۔
شعیب اخترنےکمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا، انکا کہنا ہے کہ بطوراحتجاج کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔
شعیب اخترنے مطالبہ کیا ہے کہ نعمان نیازکوہٹانے تک کمیٹی میں پیش نہیں ہوں گا، پوری دنیا نے دیکھا نعمان نیازنے ہتک آمیزرویہ اپنایا۔
سابق عالمی کرکٹرز ڈیوڈ گاورکا کہنا تھا کہ شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News