وزیراعظم سے نشکام گروپ آف چیریٹیبل کے چیئرمین کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے نشکام گروپ آف چیریٹیبل آرگنائزیشن کے چیئرمین بھائی صاحب مہندر سنگھ کی ملاقات ہوئی۔
بھائی صاحب مہندر سنگھ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستانی فیصلے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیراعظم نے وفد کی خواہش کا احترام کیا۔
چیئرمین بھائی صاحب مہندر سنگھ کا ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی سکھ برادری اپنے مذہبی مقام کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
ملاقات میں معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری بھی موجود تھے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کے نئے مقامی حکومت کے مجوزہ نظام پر اجلاس ہوا تھا۔
اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا،اعوان، معاون خصوصی علی نواز ایم این اے اسد عمر، ایم این اے راجہ خرم نواز و دیگر ممبران شریک ہوئے تھے۔
وزیرِ اعظم کو اسلام آباد کیلئے تجویز کردہ نئے لوکل گورنمنٹ نظام کے خد وخال پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے لئے تجویز کردہ مقامی حکومت کے نئے نظام کا مقصد میئر کی سربراہی میں عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو مکمل طور پر بااختیار بنا کر نظام رائج کرنا ہے۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ نئے نظام میں میئر کا انتخاب براہ راست الیکشن کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ دارالحکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور روزمرہ کے معاملات کی ذمہ داری میئر کو سونپی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے نئے نظام کا مقصد اختیارات کولوکل سطح پر منتقل کرنا ہے تاکہ تعمیر و ترقی اور مسائل کا حل مقامی طور پر ممکن بنایا جا سکے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا مقامی حکومتوں کا نیا نظام عوام کو بااختیار بنانے میں انقلاب برپا کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News