Advertisement
Advertisement
Advertisement

15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ

Now Reading:

15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ

15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ2021 کی میڈیا بریف کا انعقادپاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کیا گیا۔

ٹورنامنٹ  کےڈائریکٹر کموڈور کامران احمدنے میڈیا نمائندگان کو چیمپیئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ 2 سے 6 نومبر2021 تک پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جائے گی، چیمپیئن شپ میں کل 23 میچ منعقد ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے ڈائیرکٹر کا کہنا تھا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ انٹرنیشنل رینکنگ پوائنٹس کی حامل ہے جس میں انٹر نیشنل رینکنگ والے 9 مقامی اور 15 انٹرنیشنل غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق 4 مختلف ممالک سے ہے جن میں مصر، ہانگ کانگ، امریکہ اور کویت شامل ہیں۔

Advertisement

کموڈور کامران احمد کا کہنا تھا کہ  پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ سال2000 میں کھیلی گئی تھی جس کی انعامی رقم 6000 امریکی ڈالر تھی، رفتہ رفتہ اس انعامی رقم میں اضافہ ہوتا گیا تاکہ اسکواش کے کھیل کو فروغ دیا جا سکے اور دنیا کے بہترین کھلاڑی اس کورٹ میں آکر اپنا کھیل پیش کریں۔

رواں برس اس چیمپیئن شپ کی انعامی رقم 20000 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

کامران احمد کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی اسکواش کے کھیل سے وابستگی گہری اور پرانی ہے جو قیام پاکستان کے وقت سے ہی شروع ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں اسکواش کا کھیل منوڑہ کے ایک سنگل کورٹ سے شروع کیا گیا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی جانب سے انفرا اسٹرکچر میں بہتری لائی گئی تاکہ سینئیر کھلاڑیوں اور نئے آنے والے پلئیرز کے لئے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ٹورنامنٹ ڈائیرکٹر کا کہنا تھا کہ انہی کاوشوں کے نتیجے میں آج روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پاکستان کا سب سے بڑا اور ورلڈ کلاس اسکواش کمپلیکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگل کورٹ سے ورلڈ کلاس کمپلیکس تک کا یہ سفر کھیلوں کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کے باعث ممکن ہوا۔

Advertisement

 کامران احمد نے کہا کہ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کا نام اسکواش کے دو عظیم کھلاڑیوں روشن خان اور جہانگیر خان کے نام پر رکھا گیا، اس اسکواش کمپلیکس کا افتتاح 1991 میں ایڈمرل وائی ایچ ملک نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کے 5 کورٹس موجود ہیں ، علاوہ ازیں ایک جدید گلاس کورٹ بھی زیر تعمیر ہے جو اس کمپلیکس کو مزید بہتر بنائے گا۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کو 15 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمیئن شپ کی مدد سے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے سے پاکستان کی کھیلوں سے محبت اور ملک کے مثبت تصور کو اجاگر کیا جاسکے گا جو پاکستان کو دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے ایک محفوظ ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے کھیلوں کے فروغ میں پاکستان نیوی کا بھرپور ساتھ دینے پر اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اسکواش فیڈریشن اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے تعاون کو بھی خوب سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر