Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے میں اہم پیشرفت

Now Reading:

شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے میں اہم پیشرفت

سرکاری ٹی وی پر لائیو پروگرام کے دوران قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور پروگرام کے میزبان نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن عامر منظور نے اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی اور معاملے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری سے سابق غیر ملکی کرکٹر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی۔

سابق عالمی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی، شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر