Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشیر خزانہ کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات

Now Reading:

مشیر خزانہ کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات
Hafeez Sheikh meeting with World Bank

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک ملک کے محصولات میں اضافہ کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ کے تحت ایف بی آر کی استعداد کار کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ آئندہ پانچ سال میں ملک کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 17 فیصد پر لایا جائے گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی تعداد کو 12 لاکھ سے بڑھا کر 35 فیصد کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا سے متعلق نائب صدر ہارٹ ویگ شیفر نے واشنگٹن میں ملاقات کی تھی۔

Advertisement

ملاقات میں پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں عالمی بینک کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پرمشیر خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی اور معاشی استحکام کے لیے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور ان کے مثبت نتائج کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

عالمی بینک کے نائب صدر ہارٹ ویگ شیفر نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں عالمی بنک کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم اقتصادی مذاکرات، 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان
عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری
سونے کی اونچی اڑان؛ قیمت 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی
پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی
نیا ریکارڈ، نئی بلندی! پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس نئی تاریخ رقم کر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر