Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابل: فوجی اسپتال کے قریب یکے بعد دیگرے، 8 افراد ہلاک

Now Reading:

کابل: فوجی اسپتال کے قریب یکے بعد دیگرے، 8 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں فوجی اسپتال کے قریب یکے بعد دیگرے  دو دھماکوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں سردار محمد داؤد خان ملٹری اسپتال کے قریب پہلے ایک دھماکہ ہوا  جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق کچھ ہی دیر بعد پہلے سے زیادہ زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے اور فائرنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

مقامی اسپتال ذرائع کا کہنا  ہے کہ اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی کسی عسکری تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 55 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد اب تک افغانستان میں ہونے والا یہ سب سے جان لیوا حملہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر