Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر میں ہوا کی سمت تبدیل، فضائی آلودگی میں اضافہ

Now Reading:

شہر میں ہوا کی سمت تبدیل، فضائی آلودگی میں اضافہ

شہر میں ہوا کی سمت تبدیل ہونے کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد موسم اپنے رنگ دیکھانے لگا، سرد ہوائیں چلنے لگیں اور درجہ حرارت گر گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے، آج 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے۔

خیال رہے کہ آئندہ چند روز میں سائبریا کی ہواؤں کی لہر کے باعث کراچی میں سردی بڑھ جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور لاہور کی فضا مضرصحت برقرار ہے، ماہرین صحت نے حساس شہریوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت دی ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے، کراچی دوسرے اور ممبئی تیسرے نمبر پر آگیا ہے، دہلی میں آلودہ ذرات کی مقدار 190 اور کراچی میں 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی  انتہائی مضر صحت ہے۔

واضح رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

فضائی آلودگی:

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر