
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر میں ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔
مراد علی شاہ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ مقتول کے ورثاء کی مرضی سے ایف آئی آر درج کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قمبر میں سیال-اسران قبائل کے تصادم میں خاتون کے قتل کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔
مراد علی شاہ نے پولیس کو دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات کرنے اور قاتلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14510نمونوں کی جانچ کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک6442909نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک469685 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت11920مریض زیر علاج ہیں ، 11693 گھروں میں،24آئسولیشن سینٹرز میں اور203مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 199 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے کے263نئے کیسز میں سے70 کا تعلق کراچی سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورنگی 25، ضلع شرقی 15،ضلع غربی 10، ضلع جنوبی 9، ضلع وسطی 7 اور ملیر میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 24،ٹنڈو محمد خان 22،ٹھٹھہ 16، سانگھڑ اور شہید بے نظیر آباد 14۔ 14، خیرپور 12، سجاول، تھرپارکر اور ٹنڈو الہ یار9۔ 9، جامشورو،شکارپور، مٹیاری اور میرپورخاص 8۔ 8، سکھر 7، بدین، لاڑکانہ اور گھوٹکی 6۔ 6،عمرکوٹ4، جیکب آباد میں سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News