Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد، زرداری نااہلی کیس، اہم قانونی نکتے پر معاونت طلب

Now Reading:

فواد، زرداری نااہلی کیس، اہم قانونی نکتے پر معاونت طلب
اسلام آباد

فواد چوہدری اور آصف زرداری کی نااہلی کے لیے دائر کیس کی  سماعت  پر عدالت نے  اہم قانونی نکتے پر معاونت طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیرفواد چوہدری اورسابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے دائر کیس کی  سماعت  پر عدالت  نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کی نااہلی سے متعلق کیسز کیوں سنے؟ وکلا معاونت کریں

عدالت نے کہا کہ  آئندہ سماعت پر قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ کیس میں مزید التوا نہیں دیا جائے گاَ

 فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری بہ طور وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ نجی  ٹی وی کے اینکرسمیع ابراہیم نے فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

 وکیل فیصل چوہدری نے فواد چوہدری نااہلی کیس عدم پیروی پر خارج کرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کو آئندہ سماعت پر آنے دیں پھر دیکھتے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے  سماعت ہوتے ہی استفسارکیا کہ  آج کون دلائل شروع کرے گا ؟  جس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پٹشنر سمیع ابراہیم دلائل شروع کریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا  عدالت کو منتخب نمائندوں کے ایسے معاملات میں کیوں پڑنا چاہے؟ عدالتوں میں آنے کی بجائے سیاسی لیڈرشپ کو میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔ یہ پارلیمنٹ کا معاملہ ہے یہاں پہلے ہی کیسز کا بوجھ ہے ، دوسرے فورم بھی موجود ہیں پارلیمنٹ اپنا احتساب خود کرے ۔

ریمارکس میں  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ عدالت ان کیسز کے میرٹس پر نہیں جائے گی۔ پہلے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ہم کوئی سپیرئیر تو نہیں یہ عوامی نمائندے ہیں ان کا خود احتسابی کا اپنا نظام ہونا چاہیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر