قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے میچ کو فِکس کہنا بند کریں، اس میچ میں بھارت نے بہت زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مایوس نہ ہوں، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے اور ہم فائنل میں آپ سے ملنا چاہتے ہیں ۔
Please stop talking about the match being pre-decided or doctored. Such things leave a bad taste. I am backing Afghanistan & India both. Lets see if any one of them pulls off a miracle & goes through.
Full video: https://t.co/M99csp35Nr#INDvsAFG #indiancricket pic.twitter.com/TDK3Tu3Ueb
Advertisement— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 3, 2021
شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کے ابھی آگے دو آسان میچز ہیں، اُس میں اچھا اسکور کرکے جیتے اور اپنا رن ریٹ اچھا کرے۔
سابق فاسٹ باؤلر کا کہناتھا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بھارت نے بہت اچھا کھیلا ،بھارت کو ٹورنامنٹ کی شروعات سے ہی ایسے کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں بھارتی ٹیم شروع کے میچز میں مری ہوئی تھی، پاکستان کے خلاف بھی پوری ٹیم بُری طرح بِکھر گئی تھی لیکن بھارت نے افغانستان کے خلاف جس کھیل کا مظاہرہ کیا ویسے ہی شروعات میں بھی کرنا چاہیے تھا۔
شعیب اختر نے بھارت پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فائنل آپ کا ہمارے ساتھ ہو کیونکہ ہم آپ کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اب اگر نیوزی لینڈ کوئی میچ ہارتی ہے تو بھارت سیمی فائنل میں جاسکے گا۔
اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم میچ کے پہلے سے طے شدہ ہونے کے بارے میں بات کرنا بند کریں۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں افغانستان اور بھارت دونوں کی حمایت کر رہا ہوں، دیکھتے ہیں کہ کیا ان میں سے کوئی ایک معجزہ دکھاتا ہے اور آگے نکل جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور افغانستان کے درمیان سپر 12 میں گروپ 2 کے میچ کو سوشل میڈیا صارفین نے ’فکس‘ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News