Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی

Now Reading:

نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی
NAB - Ishaq Dar

قومی احتساب بیورو(نیب) کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈارکی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواست مستردکرتے ہوئےنیب کو جائیداد نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار نے نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کی جائیداد قرقی کو چیلنج کیا تھا۔تبسم اسحاق ڈار کا موقف تھا کہ اسحاق ڈار نے لاہور کی جائیداد انہیں تحفے میں دی تھی۔

تاہم تبسم اسحاق ڈار جائیداد تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت احتساب عدالت میں پیش نہ کرسکیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل انٹر پول نے حکومتِ پاکستان کی درخواست پر سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں کلین چٹ دیتے ہوئے ڈیٹا حذف کرنےکی ہدایت کر دی تھی۔

سابق وزیرِ خزانہ نے انٹر پول کو ثبوت فراہم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، میرا نام پاناما لیکس میں نہیں، نہ ہی 20 اپریل 2017کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں ہے۔

انٹرپول نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وہ کسی ریڈ نوٹس پر نہیں اور ان سے متعلق کسی قسم کی کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر