ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو با آسانی 52 رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہےجبکہ جیمس نیشام 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،کپتان کین ولیمسن نے 28 رنز بنائے،ڈیلر مچل 19 جبکہ مارٹن گپٹل نے 18 رنز بنائے۔
نمیبیا کی جانب سے برنارڈ اسکولٹز،ڈیوڈ ویزے اور گرہارڈ ایراسمس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 111 رنز بنا سکی۔
مچل وان 25 رنز بنا کر نمایاں رہے،زین گرین 23،استیفن بارڈ 21،ڈیوڈ ویزیے 16 جبکہ کپتان گرہارڈ ایراسمس صرف 3 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سینٹنر،جیمس نیشام اور ایش سوڈی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
نیوزیلینڈ کے جیمس نیشام کو 35 رنز کی اننگ کھیلنے اور 1 وکٹ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News