Advertisement
Advertisement
Advertisement

علم بہت ہے مگر ہم اس کو اینالائز نہیں کر پا رہے ہیں، صدرِ مملکت

Now Reading:

علم بہت ہے مگر ہم اس کو اینالائز نہیں کر پا رہے ہیں، صدرِ مملکت
صدر مملکت

صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ علم بہت ہے مگر ہم اس کو اینالائز نہیں کر پا رہے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی جس میں  انہیں  خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت ضم اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سابقہ فاٹا اضلاع کا خیبر پختون خوا میں انتظامی انضمام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 491 ارب روپے مالیت کے 901 منصوبے منظور کیئے گئے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد 26 ہزار ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  دنیا ورچول یونیورسٹیز کی طرف جا رہی ہے جبکہ سپر کمپیوٹر کا دور بھی گزر گیا اور اب آئی ٹی کا شعبہ بہت آگے جا چکا ہے۔

Advertisement

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ  علم بہت ہے مگر ہم اس کو اینالائز نہیں کر پا رہے ہیں، کورونا وائرس کی وباء سے پہلے ہمیں تعلیم کا آن لائن سستا اور مؤثر طریقہ ڈھونڈ لینا چاہیئے تھا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مزید آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ کامیاب جوان پروگرام اور انصاف روزگار اسکیم جیسے منصوبوں سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کی  بھی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا  تھا  کہ صوبائی حکومتیں چیمبرز آف کامرس کے ساتھ نوجوانوں کو حکومت کی قرض اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔

اجلاس میں  میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر