Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی کی تقریرکے  آفٹر شاکس شروع ہوگئے ہیں ،ترجمان جے یو آئی

Now Reading:

عمران نیازی کی تقریرکے  آفٹر شاکس شروع ہوگئے ہیں ،ترجمان جے یو آئی
اسلم غوری

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے  کہا ہے کہ عمران نیازی کی تقریرکے  آفٹر شاکس شروع ہوگئے ہیں۔

اسلم غوری نے  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حکومت کو بنیادی اشیائے ضرورت مہنگے کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پیٹرول ،بجلی اور کھانے پینے کی بنیادی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، معلوم نہیں کہ کس ارسطو کی پالیسیوں پر حکومت فیصلے کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہونے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے عمران نیازی کو اب شرم بھی نہیں آتی۔

 اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ سے تو حکومت میں آئے نہیں کہ عوامی مفادات کا خیال رکھیں ،  دھاندلی کے ذریعے منتخب کیا گیا اس لئے عوام کے سامنے خود کو جوابدہ نہیں سمجھتے ۔

Advertisement

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پتہ نہیں کس کو رلانے کا وعدہ کیا تھا ،اسے رلا سکے یا نہیں لیکن قوم کو رلا دیا ہے ۔

یاد رہے اس سے قبل نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بنیادی بجلی ٹیرف میں 1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور  بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 15.36 روپے ہو گئی ہے۔

ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا جبکہ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر اضافہ لاگو نہیں ہو گا جبکہ 200 سے زائد یونٹ کےاستعمال پرگھریلوصارفین کیلئے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی ہوگی۔

 ترجمان نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ اضافے سے بجلی صارفین کو 135 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے  جبکہ کمرشل، صنعتوں اور باقی شعبوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر