گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سندھ کے چھوٹے آبادگاروں کے وفد کی گورنر ھائوس میں ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفد نے گورنر سندھ کو آبادگاروں کے مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ وفد نے درخواست کی کہ وفاقی حکومت چھوٹے آبادگار کا آئینی حق دلوانے میں کردار ادا کرئے۔
گورنر سندھ اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں آبادگاروں کے مسائل اور ان کی فلاح و بہبود پر بات ہوگی اور سرکاری نرخ پر گنے کی خریداری اور مقررہ وقت پر کرشنگ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں گندم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے جبکہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ فلور ملز مالکان کے مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم پاکستان سے بات کروں گا۔
ملاقات میں محمود مولوی، رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران بھی موجود تھیں۔




















