Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Now Reading:

عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ڈاکٹر عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

حال ہی میں عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام سے اپنا نام تبدیل کر کے سیدہ طوبی انور کر دیا تھا۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کی طلاق کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

جب یہ افواہیں حد سے زیادہ بڑھ گئیں تو عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Aamir Liaquat Hussain (@iamaamirliaquat)

اس ویڈیو میں سیدہ طوبیٰ کو عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں دیکھا جاسکتا ہے اور وہ رو روکر اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر  عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔

Advertisement

عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب بھی میری بیوی ہے۔

عامر لیاقت نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کا نام لگا لیتی ہیں ،میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرے نظریے کو اپنایا اور میرے ہی کہنے پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا۔

اس کے ساتھ ہی عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں اور وہ ان دونوں کے لئے بہت خوش ہیں اور دونوں کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سیدہ طوبیٰ نے چند روز قبل اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام تبدیل کر کے دوبارہ والد کا نام لگالیا تھا اور اس کے علاوہ سیدہ طوبیٰ نے انسٹاگرام سے عامر لیاقت کی ساری تصاویر بھی ہٹادی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر