Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھٹ پٹ برگر بنانے والا نیا روبوٹ تیار

Now Reading:

جھٹ پٹ برگر بنانے والا نیا روبوٹ تیار

دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں روبوٹس کی مدد لی جارہی ہے، ایسا ہی ایک روبوٹ اب برگر بنائے گا جسے فلپی ٹو کا نام دیا گیا ہے۔

مائیسو روبوٹ نامی کمپنی نے اپنا نیا روبوٹ ماڈل فلپی 2 کے نام سے پیش کیا ہے ،اس کا اولین ماڈل شکاگو کی کاسل ہمبرگر کی کئی دکانوں پر شروع کیا گیا تھا جہاں یہ بہت کامیاب رہا۔

امریکہ اور یورپ میں کووڈ 19 کی عالمی وباء کی وجہ سے اسٹاف کی بے حد کمی ہے اور یہ روبوٹ مددگار اسٹاف کی شدید قلت کو بھی دور کرسکتا ہے۔

برگر والے روبوٹ کا پہلا ماڈل 2017 میں بنایا گیا تھا جس کا دوسرا جدید ماڈل اب تیار کیا گیا ہے۔

 کمپیوٹر وژن اور مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والا یہ روبوٹ گرم تیل، تنگ جگہوں اور دیگر مشکلات میں بھی اپنا کام جاری رکھتا ہے لیکن اسے ایک یا دو انسانی رہنماؤں کی ضرورت ہوتی ہے یوں پوری دکان کا کام آسان ہوجاتا ہے۔

Advertisement

روبوٹ سسٹم میں ایک آٹو بِن آپشن بھی ہے جہاں کٹی پیاز، گوشت کے قتلے اور دیگر اشیاء رکھی اور اٹھائی جاسکتی ہیں،روبوٹ بہت محتاط انداز میں کباب اٹھا کر انہیں الٹ اور پلٹ بھی سکتا ہے۔

ایک روبوٹک بازو بہت تیزی سے اشیاء کو ملائے بغیر سبزیوں اور پنیر کو بھی اٹھا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بدولت چند روبوٹ مل کر فرائز اور برگر کی پوری دکان چلاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مائسو کمپنی کے مطابق ان کی ایجاد پوری دنیا میں 280 ارب ڈالر کی مارکیٹ رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر