پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل
وزارت خزانہ کے ساتھ آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور پاکستان کے ساتھ ریونیو کلیکشن ، ایف بی آرشارٹ فال پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔
ایف بی آر نے وصولیوں کے اہداف میں 320 ارب روپے کا ٹارگٹ کم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ 1200 ارب روپے کے سرکلرڈیبٹ کے خاتمے اور آئندہ سے گردشی قرضہ پیدا نہ ہونےکے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو آئی ایم ایف پیکیج سے الگ رکھا جائے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کی طرف سے ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص فنڈز کے اجرا پر زور دیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن ٹیکس وصولیوں کی اتھارٹی بنانے کے حق میں ہے، مالیاتی اخراجات مزید کم کر کے خسارے پر قابو پانے پر بھی زور دیا گیا۔
آئی ایم ایف ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے، مختلف شعبوں میں استثنیٰ اور سبسڈی کم سے کم کرنے پر بھی زور دے چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
