Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی وی کا جرمانہ نوٹس، شعیب اختر کا ردعمل سامنے آگیا

Now Reading:

پی ٹی وی کا جرمانہ نوٹس، شعیب اختر کا ردعمل سامنے آگیا

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سرکاری ٹی وی نےسینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آئے بغیر نوٹس بھیج دیا۔

Advertisement

شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اپنے وکیل کے ذریعے نعمان نیاز اور سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کےخلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔

واضح رہے کہ سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس بھیجاجس میں پی ٹی وی نے  راولپنڈی ایکسپریس سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

شعیب اختر کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان غیر حاضری پر بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا اس پر 100 ملین روپے ادا کریں۔

سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے غیر نوٹس پیریڈ استعفیٰ دینے پر تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر