Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

Now Reading:

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

حکومت اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل کی منظوری کیلئے سرگرم

اسپیکراسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس قومی اسمبلی ہال میں جاری، عسکری قیادت کی جانب سے افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ۔

ذرائع کے مطابق عسکری حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کے تسلیم کرنے پر ہی پاکستان افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے گا۔ داعش افغانستان کے لیے آج بھی بڑا خطرہ ہے، اس کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سے تعاون جاری ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ دشمن ممالک اس ساری صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں۔ ہم باربارعالمی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ وہ افغان حکومت کو تنہا نہ چھوڑے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی، اسپیکر قومی اسمبلی، چیرمین سینٹ سمیت  قومی اسمبلی و سینیٹ ممران  شریک ہیں۔

Advertisement

 چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وفاقی کابینہ کے تمام اراکین، چاروں وزرائے اعلی، صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلی گلگت بلتستان  بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ میڈیا پر سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر