Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاڑکانہ: وڈیرے کے ہاتھوں خاتون کا قتل، ام رباب مظلوم خاندان کی آواز بن گئیں

Now Reading:

لاڑکانہ: وڈیرے کے ہاتھوں خاتون کا قتل، ام رباب مظلوم خاندان کی آواز بن گئیں

سندھ کے سرداری نظام کے خلاف برسر پیکار ام رباب  لاڑکانہ میں  بااثر سردار کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون فہمیدہ سیال کے مظلوم خاندان کی حمایت میں کھڑی ہوگئیں۔

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ ام رباب نے مقتول فہمیدہ سیال کے گھر کا دورہ کیا جہاں انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  فہمیدہ سیال کو ایک قاتل سردار نے گولیاں مار کر شہید کردیا جبکہ وہ قرآن  پاک ہاتھ میں لے کر رحم کی درخواست کرنے سامنے آئی تھی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم ووٹ کے لیے نہیں مقتولہ فہمیدہ سیال کے لواحقین کے پاس انسانیت کے لیے آئے ہیں۔ مجھے وزیراعظم اور گورنر سندھ نے یہاں بھیجا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مقتول فہمیدہ سیال کا قتل پولیس کی موجودگی میں ہوا، قتل کرنے والے شہید حسین اسران کے ساتھ گاڑیاں، گارڈز ایم پی اے گہنور اسران کے تھے۔  اسران سرداروں کو سیال برادری کے دو گھر اور چند مرلہ زمین برداشت نہیں تھی۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ  پولیس کی مدد سے پہلے سیال برادری کے مردوں کو لاک اپ کروایا گیا پھر خواتین کو مارا گیا۔ یہی چند سردار کبھی معافی کے کیے تو کبھی صلح کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا  اس دہشتگردی کے پیچھے پولیس گردی بھی شامل ہے۔ دہشتگردی کے اس واقعہ  میں انسداد دہشتگردی کی دفعات ہی شامل نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاڑکانہ میں ایک زمین کے تنازع پر ایک سردار کی جانب سے فہمیدہ سیال نامی خاتون کو گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
کراچی میں 11 اکتوبر سے دودھ کتنے روپے فی لیٹر ہو گا؟ ڈیری فارمرز نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر