Advertisement
Advertisement
Advertisement

پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟جانئیے

Now Reading:

پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟جانئیے
نیند

دو منٹ میں گہری نیند کیلئے یہ طریقہ اپنائیے

پُرسکون نیند آپ کے دماغ کو صحت مند رکھ سکتی ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھا سکتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ ہر رات 7 سے 9 گھنٹے کے درمیان بلاتعطل نیند لیں۔

پُرسکون نیند کے لئے ماہرین بہترین غذائیں تجویز کرتے ہیں جو آپ سونے سے پہلے کھا سکتے ہیں تاکہ آپ کی نیند کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

چیری کو نیند کو فروغ دینے والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر میلاٹونن ہوتا ہے۔

 چیری کا کھانا یا چیری کا جوس پینا طویل اور گہری نیند کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اگر آپ سونے سے پہلے شہد کھا لیں تو آپ کو معیاری نیند آئے گی، اس کے ساتھ ہی ماہرین کہتے ہیں کہ گرم پانی، لیموں اور شہد کا ایک مگ رات کو جسم کو سکون بخشنے اور نیند لانے کے لئے ایک بہترین مشروب ہے۔

کیلا ایک بہترین غذا ہے لیکن اگر آپ عام طور پر ناشتے میں کیلا کھاتے ہیں تو آپ سونے سے پہلے اس پھل سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

اس میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے پٹھوں کو آرام اور جسم کو سکون ملتا ہے اگر آپ رات کو اچھی نیند چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے کیلا لازمی کھائیں۔

بادام کو باقاعدگی سے کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماری کے  خطرات کم ہوسکتے ہیں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ بادام نیند کے معیار کو بڑھانے میں بھی مدد کرسکتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام، گری دار میوے کی کئی دوسری اقسام کے ساتھ ہارمون میلاٹونن کا ذریعہ ہیں جس سے پُرسکون نیند ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر