
اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ پر توجہ دے رہی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے عالمی بینک جنوبی ایشیاء کے ڈائریکٹر گوانگزی چن کی ملاقات ہوئی جس میں عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والوں منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں کے پی میں لڑکیوں کی تعلیم کے تناسب اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں اسد عمر نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عالمی بینک مختلف منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضے میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
اسد عمر نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت ملک میں پاور سیکٹر میں اصلاحات لارہی ہے، حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے، سماجی اخراجات کے تحفظ اور سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے بجلی کے ترسیلی نظام کی توسیع اور جدیدیت کے لیے عالمی بینک کی معاونت کی اہمیت پر مزید زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شماریات کے نظام کو جدید بنانے کیلئے کام کررہی ہے، ہائی فریکوئنسی ڈیٹا جنریشن کے قابل بنانے کے مقصد سے شماریات ڈویژن کیاز سر نو تشکیل پر کام کررہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ شماریات ڈویژن پہلی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کا بھی انعقاد کرے گا، حکومت ان شعبوں میں عالمی بینک کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موثر روڈ نیٹ ورک صحت کی سہولیات اور تعلیم جیسی سماجی خدمات تک رسائی کو فروغ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News