پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھارتیوں کو پیغام دے دیا۔
بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی۔

اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ہیلو انڈیا ،براہ مہربانی پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں یہ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں۔
انہوں نے لکھا کرکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں کوئی روبوٹ نہیں ،لہذا مہربانی کر کے انہیں اپنے ملک میں فراخدلی کے ساتھ خوش آمدید کہیں اور ان کا خیر مقدم کریں۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نا دکھانے پر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی شائقین اپنی ہی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News