Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کل ہوگی

Now Reading:

شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کل ہوگی
شہباز شریف

احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نےپراسکیوشن کے گواہوں کے بیانات قلم بند کروانے کیلئے طلب کررکھا ہے۔ شہبازشریف اورحمزہ شہبازسمیت دیگرملزم عدالت میں حاضری مکمل کروائیں گے۔

احتساب عدالت کےجج نسیم ورک شہبازشریف سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت کریں گے جبکہ اسپیشل پراسکیوٹرنیب عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

ملزمان کی جانب سے امجد پرویزایڈووکیٹ پیش ہوں گے جبکہ ملزم نثاراحمد، قاسم قیوم، راشد کرامت، مسرورانوراورمحمد عثمان کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد ملزمان میں فضل داد عباسی، محمد شعیب قمربھی شامل ہیں جبکہ شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران، سلمان شہباز، ہارون یوسف، طاہر نقوی اورعلی احمد خان کو اشتہاری قراردیا جا چکا ہے۔

Advertisement

عدالت نے ریفرنس میں نامزد شہبازشریف کی بیٹی جویریہ علی اور اہلیہ نصرت شہباز کو حاضری سے استثنی دے رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر