Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کو دوبارہ ترک کرنا غلطی ہوگی، معید یوسف

Now Reading:

افغانستان کو دوبارہ ترک کرنا غلطی ہوگی، معید یوسف
معید یوسف

قومی سلامتی کےمشیرمعید یوسف کا کہنا ہے کہ افغانستان کو دوبارہ ترک کرنا غلطی ہوگی۔

اسلام آباد میں اقلیتی اسٹاف ڈائریکٹراورسینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کرس سوچا کی سربراہی میں چار رکنی امریکی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو دنیا میں ایک پرامن ملک بنانے کے لیےعالمی دنیا سے تعلقات بہترکرنے میں کوشاں ہے۔

نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرکا کہنا ہے کہ دنیا کوحکومت کے خاتمے اور پناہ گزینوں کےایک اور بحران کو روکنےکےلیے افغان طالبان کوتعمیری طورپرمصروف رکھنا ضروری ہےورنہ خطرات لاحق ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ اگرعالمی برادری سابقہ حکومت کے خاتمےکے بعد افغانستان کو ترک کر دیتی ہےتواس سے انسانی بحران پیدا ہوگا اورخطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیےدنیا کے ساتھ ہم آہنگی کر رہا ہے۔

ملاقات میں امریکی وفد کے ساتھ  پاکستان امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت، اقتصادی تعاون، تجارت، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

امریکی وفد نے افغانستان سے امریکی انخلاء اور منتقلی کے دوران افغان مہاجرین کی مدد میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر