ورلڈ اسنوکر چیمپیئین شپ: پاکستان فائنل میں داخل
پاکستان کے محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
تر کی میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ میں پاکستانی کیوسٹ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جا ری ہے جبکہ سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف اور تھائی لینڈ کے کیوسٹ کا آمنا سامنا ہوا جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔
محمد آصف نے حریف کیوسٹ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں سات فریمز سے کامیابی حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق کوارٹر فائنل میں آصف نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کو چار کے مقابلے میں چھ فریمیز سے شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل بیسٹ آف الیون پر مشتمل تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے دو سنچری بریکس لگائے اور آسٹریلیا کے جیمز مفسڈ کو ایک کے مقابلے میں پانچ فریمز سے شکست دی۔
محمد آصف نے یکے بعد دیگرے دو میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ محمد آصف نے تیسرے فریم میں 108 اور چوتھے فریم میں 103 کا بریک کھیلا اور ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ محمد آصف ورلڈ ٹائٹل سے تین میچز کے فاصلے پر ہیں جبکہ اس سے پہلے آصف نے اسرائیل اور آسٹریلین کو زیر کیا تھا۔
یاد رہے کہ چار میں سے تین پاکستانی ابتدائی رائونڈز سے باہر ہو گئے تھے لیکن محمد آصف پاکستان کے لئے ٹائٹل کی واحد امید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
