
ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد ہوا ۔
ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سرانجام دینے والے افسران اور ائیرمین کو تقریب میں آپریشنل اور نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ائیر وائس مارشل عامر شہزاد، ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ اور پاک فضائیہ کے 39 دیگر افسران کو ستارۂ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 08 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اول) عطا کیا گیا جبکہ 36 افسران کو تمغہ امتیاز(ملٹری) اور 06 افسران بشمول 04 شہداء کو تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام، افسران اور ائیرمین نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News