Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

افغانستان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی جس میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

وزیر خارجہ نے افغان وفد کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی روابط، تجارتی راہداری، فراہم کردہ سہولت اور انسانی معاونت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پاکستان، قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے افغانستان میں گزشتہ 40 سال سے جاری جنگ و جدل اور بدامنی سے شدید متاثر ہوا ہے، پاکستان گذشتہ چار دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محدود وسائل کے باوجود افغان بھائیوں کی انسانی معاونت اور ادویات و خوراک کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو معاشی و انسانی بحران سے نکالنے کے لیے ہم مسلسل عالمی برادری سے فوری امداد اور مثبت کردار کا تقاضا کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے وفد کو اس نازک موڑ پر افغانستان کے اندر اور باہر امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی تاکید کی۔

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان کو انسانی بحران سے نکالنے اور عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی مخدوش اقتصادی صورتحال کی جانب مبذول کروانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت رزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق، افغانستان میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر منصور احمد خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر