Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کی درخواست خارج

Now Reading:

فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کی درخواست خارج
فیصل واوڈا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی فیصل واوڈا کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےفیصل واوڈا کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئےخارج کی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سےالیکشن کمیشن کا 12 اکتوبرکا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ناقابل سمات قراردے کرخارج کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ 60 روزمیں فیصل واوڈا کے خلاف درخواست آچکی تھی۔ آپ اپنی  بےگناہی ثابت کریں اگرآپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیصل واوڈا کے وکیل سےاستفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوالیکشن کمیشن کی کارروائی سےکیا ڈرہے؟ آپ کی درخواست ناقابل سماعت ہے اس لیےمسترد کی جاتی ہے۔

Advertisement

فیصل واوڈا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کامیابی کے60 روزمیں اہلیت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کارروائی روک کرفیصل واوڈا کے خلاف فیصلہ غیرقانونی قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی نااہلی سےمتعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔

فیصل واوڈا پر الزام ہےکہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لینےکے لیےکاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا اور اپنی دہری شہریت چھپائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر