
روشنیوں کے شہر اور شہر قائد کے نام سے مشہور شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی)کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پولیس اوررینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے باوجود کراچی کےا سٹریٹ کرائم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سی پی ایل سی نے اکتوبر 2019سے متعلق کراچی میں ہونے والے جرائم کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
سی پی ایل سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں گذشتہ برس کے مقابلے میں موبائل فون چھیننے وچوری کیے جانے کےواقعات میں 40 فیصداضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ موٹر سائیکل لفٹنگ میں 22فیصد جبکہ کار لفٹنگ کے واقعات میں 74فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سی پی ایل سی کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ماہ میں کراچی کے شہریوں کو 4ہزار 859موبائل فونز سے محروم کردیا گیا جبکہ موٹرسائیکلیں چوری وچھیننے کی 2ہزار 898وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
اس کے علاوہ شہریوں کی 138گاڑیاں بھی کار لفٹرز مختلف علاقوں سے لے اڑے۔
رواں ماہ قتل کے 33 واقعات اور بھتہ خوری کی 6 وارداتیں بھی پولیس ریکارڈ کا حصہ بنیں جبکہ اغواء برائے تاوان کی بھی ایک واردات سامنے آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News