Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن محمد رضوان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

Now Reading:

سابق بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن محمد رضوان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سابق بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن بھی پاکستانی بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی بیٹسمین  وی وی ایس لکشمن نے اپنے ایک بیان میں محمد رضوان کی بیماری کے باوجود بھی گزشتہ روز ہونے والےمیچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی پر کہا ہے کہ’محمد رضوان جرات،عزم اور قوت کی شاندار مثال ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیتا تونہیں لیکن رضوان کا آئی سی یو سے آکر فائٹنگ اسپرٹ دکھانا متاثرکن ہے۔

وی وی ایس لکشمن نے مزید کہا کہ کھیل ایک استاد ہےجس سے ہر کسی کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دو روز اسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے ، ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان میچ سے قبل 9 نومبر کو چیسٹ انفیکشن کے سبب دو روز اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ آج سجے گا
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر