 
                                                                              اگر آپ موبائل فون سامنے والی جیب میں رکھتے ہیں تو عادت تبدیل کر لیں یہ آپکو کسی بڑے خطرے سے دوچار کردے گا۔
ماہرین کی تحقیق کے بعد یہ نتائچ سامنے آئے ہیں کہ موبائل سامنے کی جیب میں رکھنا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ موبائل فون سے نکلنے والی ریڈی ایشن انسان کے لئے کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔
امراض قلب کے پروفیسر اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد النمر نے اطمینان دلایا ہے کہ موبائل فون دل کے ان مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں جو پیس میکر لگوائے ہوئے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے آلات کی ساخت میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ دیگر آلات کے ہوتے ہوئے برقی مقناطیسی لہروں کو روکا جائے۔
ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ اس سے دل کی دھڑکن متاثر نہیں ہوتی اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی برقی مقناطیسی لہروں کا دائرہ تین واٹ سے کم ہوتا ہے اور اس سے جو ویووز نکلتی ہیں وہ انسانی نسیجوں کے لئے مضر نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 