Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

Now Reading:

معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

معروف سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے۔

سہیل اصغر کی اہلیہ نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے علیل تھے ۔ ڈیڑھ سال قبل ان کا بڑی آنت کا آپریشن بھی ہوا لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سہیل اصغر ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور  آج صبح ساڑھے گیارہ بجے انتقال کرگئے ہیں ۔

سہیل اصغر کی نماز جنازہ 14 نومبر بروز اتوار کو نماز عصر کے بعد بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔

سینئر اداکار سہیل اصغر پاکستانی  اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1978 میں ریڈیو پاکستان سے بطور آرجے کیا اور دس سال تک اسی سے منسلک رہے۔

Advertisement

1988 میں  انہیں پی ٹی وی لاہور کے ایک ڈرامے ’رات‘ میں پہلی مرتبہ اداکاری کا موقع ملا  جس کے بعد انہوں نے کبھی مڑکر نہیں دیکھا ۔

سہیل اصغر نے لاہور میں مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے بنیادی شہرت حاصل کی۔

اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں   لاگ، چاند گرہن، خدا کی بستی،  دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اُنہوں نے 2003 میں پہلی مرتبہ فلم ’مراد ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اُس کے بعد اُنہوں نے فلم ’ماہ نور‘ میں بھی کام کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر