Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ایل پی سے کیا معاہدہ 10دن میں سامنے آجائے گا، شیخ رشید

Now Reading:

ٹی ایل پی سے کیا معاہدہ 10دن میں سامنے آجائے گا، شیخ رشید
شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی معاہدے میں جو بھی معاملات طے ہوئے ہیں امید ہے10 روزتک سامنے آجائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی سے حکومت کا معاہدہ ہوچکا ہے، میں اس معاہدے میں شامل نہیں تھا۔ سعد رضوی کوبتا دیا کہ آئندہ دس روزمیں معاملات طےہوجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کوپنجاب حکومت نےکالعدم قراردیا تھا۔ پنجاب حکومت کی درخواست پرپابندی واپس لی۔ اب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ جلسےجلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، پی ڈی ایم کو احتجاجی تحریک میں وارم اپ میں 6 ماہ لگیں گے۔ تحریک چلانے کا وقت وہ تھا جب مولانا فضل الرحمان پہلی باراسلام آباد آئے۔ انہوں نے مہم دیرسے شروع کی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت78 تنظیموں کو کالعدم قراردیا گیا ہے۔ شہبازشریف اورفواد حسن فواد کا نام پہلے ہی سے ای سی ایل میں ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ حکومت کوساڑھے3سال ہوگئے ہیں۔ کوئی اتحادی آنکھ نہیں دکھا رہا نہ کہیں جا رہے ہیں۔ میری جماعت عمران خان کےساتھ ہے۔ الیکڑانک ووٹنگ مشین انتخابات کیلئےضرور ہونی چاہیے۔

مہنگائی کے حوالے سےان کا کہنا ہے کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں پوری دنیا میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں مہنگائی کو ختم کرنا ہے۔ ہماری معیشت پہلے ہی مشکل صورتحال کا شکار ہے۔ افغانستان کی صورتحال کے اثرات بھی پاکستان پر ہوں گے۔

انھوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی پولیس پربھاری ذمہ داریاں ہیں۔ پولیس کا مورال بلند ہونا بہت ضروری ہے۔ اسلام آباد پولیس کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ میں پڑی ہوئی ہے۔ اب پاکستان میں فائل کیساتھ خود وزیرکو بھی جانا پڑتا ہے

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا بہترجواب وزارت خارجہ دے سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر