
مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے ملک کی قسمت بدل جائے گی۔
انہوں نے کراچی میں اسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ نےگزشتہ سال 47 فیصد ترقی کی، کوشش ہے اگلے سال آئی ٹی ایکسپورٹ 75فیصد تک ترقی کرے۔
مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پاگئے، اعلان وہی کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام میں خوشخبریاں ملیں گی، معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ ہماری حکمت عملی سے 21-2020 کی شرح نمو 4 فیصد ہوگئی، 40 لاکھ گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام سےملک کی قسمت بدل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر سال 15 سے 20 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، انکم ٹیکس میں 32 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرنا ہماراہدف ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی نہ ہونے کی ایک وجہ امپورٹ، ایکسپورٹ میں فرق ہے، ہمیں 2 یا 4 سال کی ترقی نہیں چاہیے، ہمیں کم از کم 20 سے 30 سال کے لیے ترقی چاہیے، ترقی یافتہ ممالک نے 20 سے 30 سال میں ترقی کی ہے، ہمیں پائیدارترقی کی ضرورت ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ حکومت نے کنسٹرکشن انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کیے، عمران خان نے جس طرح کورونا کو ہینڈل کیا پوری دنیا معترف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے، اقتدار سنبھالا تو حکومت کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، کورونا کی وجہ سے ہماری معیشت منفی میں چلی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News