
اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ ہےکرتارپورراہداری منصوبہ مذہبی رواداری اور پاکستان کی فراغ دلی کا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپرپیغام دیتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتارپور کھولنا بڑا اہم قدم ہے۔ راہداری منصوبہ مذہبی رواداری اور پاکستان کی فراغ دلی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو تعلقات کی بہتری کے لیے پل نہ کہ دیواریں تعمیر کرنی چاہیئں۔
The opening of the #KartarpurCorridorForPeace in time for Guru Nanak’s 550th Gurpurab is a real milestone. It’s a sign of true religious harmony & how open hearted Pakistanis are. All too often men build walls & not enough bridges .. 🇵🇰 #Kartarpur #Kartarpur2Khalistan2020
Advertisement— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 8, 2019
حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارےکوانٹرویو دیتےہوئے مہوش
حیات نےدوسرے ممالک سے تعلقات کی بہتری اور امن پربات کرتے ہوئے کہاتھا کہ دور حاضرمیں اداکارہوناکافی نہیں بلکہ لوگوں سے ملنے والی عزت کواستعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے، ملک یا دنیا کے مسائل کےحل میں بہتری لانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکارکاکام صرف لوگوں کوتفریح فراہم کرنا کافی نہیں بلکہ یہ بہت ضروری ہے کہ جو مسائل اہم ہیں ان کو اجاگربھی کریں، مسائل کسی بھی طرح کے ہوں ان پر بات کرنی چاہیئے۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ فنکار کو قومیت سےہٹ کرپرامن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہیے۔
مہوش کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اور اگر سب متحد ہو کر ایک قوت بن کر ایک ہی سمت میں کام کریں تو دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جو امن کو اصل چہرہ دینے کی راہ میں حائل ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News