Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی میں کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا

Now Reading:

آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی میں کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاک بھارت باہمی کرکٹ سیریز کی  بحالی میں کردار ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایک انٹرویو میں قائم مقام چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس سے جب پوچھا گیا کہ کیا گورننگ کونسل دونوں ممالک کی باہمی سیریز میں کردار ادا کرسکتی ہے تو ان کا جواب تھا کہ ہم باہمی کرکٹ میں ایسا نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جب وہ ہمارے ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں تو ہم کافی لطف اندوز ہوتے ہیں، کسی بھی دوسری باہمی سیریز کی طرح یہ دونوں بورڈز پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ آپس میں کھیلنے کو تیار ہیں یا نہیں۔

ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ  ہمیں اس حوالے سے کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دونوں ممالک اسی طرح ٹیسٹ چیمپئین شپ میں الگ الگ کھیلتے رہیں گے تو انھوں نے کہا کہ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو پھر نیوٹرل وینیو پر ایک دوسرے کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔

Advertisement

اس پر سوال ہوا کہ کیا اسی طرح آئی سی سی ان کو اپنے محدود اوورز کے ٹورنامنٹس میں ایک ہی گروپ میں شامل کرتا رہے گا تاکہ ان کا باہمی میچ ہو، جواب میں ایلرڈائس نے کہا کہ اس کا انحصار دونوں کی کٹ آف ڈیٹ تک رینکنگ پر ہے۔

قائم مقام چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس  کا مزید کہنا  تھا کہ دونوں اس ٹورنامنٹ کیلئے ایک گروپ میں نہیں تھے مگر کٹ آف ڈیٹ تک آگئے، اسی طرح مجھے نہیں معلوم کہ آئندہ برس آسٹریلیا میں وہ ایک گروپ میں ہوں گے یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر