فاسٹ اینڈ فیوریس
بالی ووڈ کے نامور اداکار اور پروفیشنل ریسلر ڈیوین جانسن المعروف ’دی راک‘ نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار ڈیوین جانسن سے فلم ’ریڈ نوٹس‘ کے لیے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں بالی ووڈ فلم بنائیں گے؟
سوال کے جوب میں اداکار نے جواب دیا کہ مجھے ماضی میں پیشکش ہی نہیں ہوئی۔
دی راک نے ساتھ میں بالی ووڈ میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں کام کی پیشکش کو پسند کریں گے۔
دی راک کا کہنا تھا کہ اس معاملے پہ مزید سوچنا پڑے گا جبکہ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنا ان کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ موجود گال گیڈٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ اچھا رقص کرسکتے ہیں اور یہ سب کچھ آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
